پاکستان: کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے، سعودی عربعربض

0

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سعودی سفیر نواف بن سیعد احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیا۔


چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے، سعودیہ اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں. دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے. پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں ، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں. پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)