Secret of success inspirational speech buray bano To kamyabi milay gi.

0
انسان سمجھدار تب نہیں بنتا جب وہ بڑی بڑی باتیں کرنے لگتا ہے۔
 بلکہ وہ سمجھدار تب بنتا ہے جب وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو سمجھنے لگتا ہے، زندگی کھیلتی بھی اسی کے ساتھ ہے جو کھلاڑی بہترین ہوتا ہے درد سب کے ایک سے ہوتے ہیں، دوست مگر حوصلے سب کے الگ الگ ہوتے ہیں۔
 کوئی مایوس ہو کر بکھر جاتا ہے اور کوئی مشکلوں سے گزر کر  نکھر جاتا ہے زندگی بڑی عجیب ہے کبھی ہساتی ہے تو کبھی رلاتی ہے۔ لیکن جو زندگی کی بھیڑ میں خوش رہتا ہے 
زندگی بھی اسی کے سامنے سر جھکاتی ہے انسان کے اندر پختہ ارادہ ہونا چاہیے ضد نہیں بہادری ہونی چاہیے، جلد بازی نہیں رحم دلی ہونی چاہیے کمزوری نہیں علم ہونا چاہیے غرور نہیں۔
 تھوڑا سا کمزور ہوں، پر قسمت کا مارا نہیں ہوں بس لڑکھڑا کر گرا ہوں ابھی میں ہارا نہیں ہوں ابھروں گا تو سورج کی طرح چمکوں گا میں کوئی آسمان سے ٹوٹا ہوا تارا نہیں ہوں چھو لے تو آسماں زمیں کی تلاش نہ کر جی لے زندگی خوشی کو تلاش نہ کر تقدیر بدل جائے گی، خود ہی میرے دوست مسکرانا سیکھ لے وجہ کی تلاش نہ کر کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی محنت پر یقین کرنا ہوتا ہے قسمت تو بس جوے میں آزمائی جاتی ہے۔ اونچے خوابوں کے لیے دل کی گہرائی سے کام کرنا پڑتا ہے۔
یونہی نہیں ملتی ہر کسی کو کامیابی محنت کی آگ میں دن رات جلنا پڑتا ہے 
 پاؤں تھک بھی جائیں تو بھی چلنا پڑتا ہے، ہمت ٹوٹ بھی جائے تو گِر  کر سنبھلنا پڑتا ہے۔ 
کامیابی آسانی سے جھولی میں  نہیں گرتی 
 جو نہیں کیا آج تک کسی نے وہ کرنا پڑتا ہے ہزار غم میری فطرت بدل نہیں سکتے کیا کروں مجھے عادت ہے مسکرانے کی 
حوصلے اگر بلند ہوں تو مٹھی میں ہر مقام ہے۔
مشکلیں اور مصیبتیں تو زندگی میں عام ہیں میٹھے لوگوں سے مل کر ہی میں نے جانا ہے کہ کڑوے لوگ اکثر سچے ہوتے ہیں۔
اتنی ٹھوکریں دینے کے لیے شکریہ اے زندگی چلنے کا نہ صحیح سنبھلنے کا ہنر تو آ گیا ہے۔ رزلٹ پر دھیان دیتے ہوئے کام کرے گا تو کام نہیں بنے گا دھیان بس اس آپنے چھوٹے چھوٹے قدم پر دے جو آپ اس رزلٹ کو پانے کے لیے چلتے ہو۔  یہی چیز صرف یہی چیز آپ کو آپ کے رزلٹ تک لے کر جائے گی جس نے بولا کل دن گیا ٹل جس نے بولا پرسوں بیت گئے برسوں، اور جس نے بولا آج اسی نے کیا راج۔
 دوستو سپنے دیکھنے والوں کے لیے رات چھوٹی پڑ جاتی ہے اور سپنے پورے کرنے والوں کے لیے دن چھوٹا پڑ جاتا ہے۔
 جب سب لوگ سو رہے ہوں گے تب بھی تجھے جاگ کر پڑھنا ہی ہوگا 
 بڑا خواب دیکھا ہے میرے دوست تو اسے پورا کرنے کے لیے دن رات تجھے لڑنا ہی ہوگا۔
صبح پڑھو یا رات کو ہمیشہ دل میں رکھو اس بات کو  کہ تو کسی پر احسان نہیں کر رہا کامیاب بنانا ہے تجھے اپنے آپ کو، آپ کے پاس ہمیشہ دو آپشنز ہوتے ہیں یا تو آپ فالتو کے کاموں میں اپنا وقت ضائع کرتے رہو اور یا پھر اچھے کاموں میں اپنا وقت لگا کر زندگی بنا لو میں ہر راہ کو اپنی منزل سے سجا دوں گا میرے حوصلوں میں کتنا دم ہے اے منزل میں  تجھے بتا دوں گا۔
خود کو اتنا ضدی بنا لو کہ مشکلیں بھی آپ کو دیکھ کر شرمندہ ہو جائیں۔ 
دوستو اونچائی پر وہی پہنچتے ہیں جو بدلے نہیں بدلاؤ لانے کی سوچ رکھتے ہیں۔
اپنے لیے نہیں تو ان کے لیے کامیاب بنو جو آپ کو ناکام دیکھنا چاہتے ہیں۔
زندگی میں دنیا کو نہیں  آپنے آپ کو بدلو دنیا تو اپنے آپ بدل جائے گی تجھے دیکھ دیکھ کر بڑے، خواب دیکھنے والے اپنے خوابوں کی اڑان خود بھرتے ہیں  کسی سے پوچھ کر نہیں۔
ارادے میرے صاف ہوتے ہیں اس لیے کئی لوگ میرے خلاف ہوتے ہیں، یقین تو زیادہ تر سب کو جھوٹ پر ہی ہوتا ہے  سچ کو تو اکثر ثابت کرنا پڑتا ہے۔
Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)