6. Habits that harm your brain completely.

0

رات کو دیر سے کھانا

رات کو دیر سے کھانا نہ صرف جسمانی صحت کے لیے برا ہے۔بلکہ یہ دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے ماہرین کے مطابق رات کو دیر سے کھانا کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔


اندھیرے میں بہت زیادہ وقت گزارنا۔

اگر آپ اندھیرے میں بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں، تو آپ کے دماغ کو سورج کی مناسب روشنی نہیں ملتی۔ اور یہ ڈپریشن جیسے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں، تو کوشش کریں کہ آپ کو سورج کی روشنی ملے۔ یہ دماغ کی بہتر کارکردگی کے لئے ضروری ہے۔


وقفوں میں نیند پوری کرنا۔

  بطور انسان، دن کے وقت ہمارا دماغ معمول کی سر گرمیاں سر انجام دیتا ہے جیسے کام کرنا، جب ہم رات کو سوتے ہیں تو دماغ کو آرام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن جب آپ کو وقفوں میں نیند پوری کرنی پڑے، تو نیند کی نارمل روٹین ڈسٹرب ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں آپ کا دماغ متاثر ہوتا ہے۔


زیادہ وزن یا موٹاپا۔

 موٹاپے کا شکار لوگ کسی بھی جسمانی سرگرمی میں بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں موٹاپا نہ صرف شوگر اور دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کا ہمارے دماغ پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جوں جوں لوگوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے دماغ میں خون کی گردش کم ہونے لگتی ہے۔


منفی سوچنا یا غلط سوچنا۔

منفی سوچ ایک ایسی عادت ہے جو آپ کے دماغ کو نقصان پہنچاتی ہے۔ جب آپ مسلسل ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں تو آپ کی دماغی صحت متاثر ہوتی ہے۔ یہ ڈپریشن، پریشانی، اور یہاں تک کہ چیزوں کو بھولنے اور یاد نہ رکھ پانے کی بیماری جیسے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ مثبت ماحول میں رہیں اور Positive سوچیں۔


اپنی صحت کے مسائل کو نظر انداز کرنا

اگر آپ کو صحت کا کوئی مسلئہ ہے، تو ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا اور علاج کروانا ضروری ہے۔ اگر آپ اپنے دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی صحت کے تمام مسائل کے لیے ڈاکٹر 

سے رجوع کریں۔


Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)