بتاؤں گا کہ آپ ایک کلو گاجر کا حلوہ کس طرح بنا سکتے ہیں گھر پر۔
سب سے پہلے آپ گاجر کو کرش کرنے والا کٹر جو وہ موٹے والا لے لینا ہے۔
آپ نے باریک سوراخ والا استعمال نہیں کرنا آپ نے موٹے سوراخ والا ہی استعمال کرنا ہے۔
اور گاجریں آپ نے لال (سرخ)والی لینی ہیں۔
آپ نے دیکھا ہوگا کچھ گاجروں کا رنگ ییلو سا ہوتا ہے آپ نے وہ نہیں لینی کیونکہ وہ بلکل پھیکی سی ہوتی ہیں۔
گاجروں کو آپ نے کرش کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لینا ہے اگر آپ کرش کر کے دھوئیں گے تو ان کی مٹھاس چلی جائے گی اسی لیے آپ نے کرش کرنے سے پہلے ہی دھو لینا ہے۔
اس کے بعد آپ نے ان کو کسی کڑاہی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دینا ہے اور ہائی فلیم پر آپ نے کو گرم کرنا ہے جب یہ پانی چھوڑنے لگیں تو ان میں آپ نے ایک کپ چینی کا ڈال دینا ہے۔
چمچ کے ساتھ ہلاتے رہنا ہے نیچے کے ساتھ نہیں لگنے دینا ۔جب پانی چھوڑ دیے تو آپ نے اس میں دیسی گِھی ڈالنا ہے اگر آپ کے پاس دیسی گھی نہیں ہے تو آپ ڈالڈا گھی یا کوکنگ آئل بھی ڈال سکتے ہیں تقریباً آپ نے دو (2) ٹیبل سپون ڈالنا ہے۔
گھی کو مکس کر لیں اس کے بعد آپ نے اس میں دو سے تین بڑے والی الائچی سبز ڈال دینی ہیں۔
اس کے بعد آپ نے اس کو اتار لینا ہے۔
اسی کڑاہی کو صاف کر لینا ہے اگر آپ کے پاس ایک اور کڑاہی ہے تو آپ نا نکالیں۔
دوسری کڑاہی میں آپ نے ایک سے ڈیڑھ لیٹر دودھ ڈال لینا ہے۔اس کو آپ نے ہائی فلیم پر پکانا ہے اس کا آپ نے کھویا بنانا ہے۔
اگر آپ کھویا بازار سے لے کر ڈالتے ہیں تو ٹھیک ہے اس کو آپ گرم کر کے ڈال لینا ہے نہیں تو یہ کھویا آپ گھر پر بھی بنا سکتے ہیں۔
وہ بازار والے سے قدرے بہتر ہوگا۔گاجروں والی کڑاہی میں ڈال دینا ہے اور اس میں بادام بھی ڈال لینے ہیں۔
مکس کرنے کے بعد آپ نے ڈیڑھ سے دو منٹ تک پکائیں کھویا گاجروں میں جب مکس ہو جائے تو اتار لینا ہے آپ نے اور کسی برتن میں نکال لینا ہے۔
لیجئے جناب آپ کا گاجر کا حلوہ تیار ہے۔
امید ہے کہ آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہوگی اگر اچھی لگی ہے تو میرے بلاگ کو لائیک اور شئیر کجیئے۔
شکریہ